امریکا کا اسرائیل کواینٹی میزائل سسٹم دینےپرغور

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کےتناظرمیں ایران اوراسرائیل کے درمیان باقائدہ جنگ کاخطرہ موجودہے۔امریکا تھاڈاینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم اسرائیل میں نصب کرےگا جو150سے200 کلومیٹر کی رینج میں آنےوالےمیزائلوں کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عرب میڈیاکےمطابق اسماعیل ہنیہ اورحسن نصراللہ کےقتل کا بدلہ لینےکےلیےدو ہفتےقبل ہونےوالےایرانی میزائل حملوں کےجواب میں اب اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہےاوراس کےجواب میں مزید ایرانی حملوں کےدفاع کی بھی تیاری کاجائزہ لےرہا ہے۔

ایران نے جوابی پلان بنالیا

رپورٹ کےمطابق ایران نےبھی کسی ممکنہ حملےکی صورت میں جوابی حملے کاپلان بنا رکھاہےاوراسی جوابی حملےسےاسرائیل کو بچانےاوراس کےدفاع کےلیےامریکا نےاسرائیل کواینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑ گئے

واضح رہے کہ جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے۔اسرائیلی فوج دو دنوں کےدوران لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج(یونی فِل) پردوحملے کرچکی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں انڈونیشیا اورسری لنکا سےتعلق رکھنےوالے دو، دو فوجی زخمی ہوئےہیں۔

سوڈان:پُرہجوم بازارمیں فضائی حملہ،23افراد ہلاک

 تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سےکہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کےباعث بھارتی فوجی بھی خطرےمیں پڑگئےہیں کیونکہ (یونیِ فل)میں تقریباً 600 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوجی اسرائیل لبنان سرحد پرتعینات

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فوجی اسرائیل لبنان سرحد پر120 کلومیٹرطویل بیلو لائن پرتعینات ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن افواج پراسرائیلی حملوں کےحوالےسےبھارتی وزارت داخلہ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ بیلولائن پربگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہےاور   صورتحال پرگہری نظررکھی جارہی ہے۔

Back to top button