یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 13 روپے فی کلو سستی ہوگئی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کردی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےجس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

قبل ازیں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی۔

شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلٹی اسٹورز کو17 روپے فی کلو کمی کی،شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کےبعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی۔

نیپرا نےستمبر کےلیےبجلی ایک روپیہ28 پیسےسستی کردی

ذرائع کاکہنا ہےکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کےحساب سے خریدی گئی تھی جب کہ اخراجات ملاکر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

Back to top button