سورج کی روشنی ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کیلئےمفیدقرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ سورج کی روشنی ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر سطح بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق صرف کھڑکی کے پاس بیٹھ کر دھوپ سینکنے سے بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔
یہ تحقیق نیدرلینڈز کی ماسٹرخ یونیورسٹی میڈیکل اسکول کے شعبۂ انسانی حیاتیات میں پروفیسر جورس ہوکس کی ٹیم نے کی۔
اس کے مطابق ہمارے جسم کے خلیات 24 گھنٹے کے سرکاڈیئن ردہم (جسم میں تقریباً 24 گھنٹے چلنے والی قدرتی گھڑی جو تمام جسمانی، ذہنی اور رویّے کے ردہم کو منظم کرتی ہے) کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ سورج کی روشنی سے بڑی حد تک متاثر ہوتا ہے۔
یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ کھڑکی کے ذریعے قدرتی روشنی کا سامنا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کنٹرول کو بہتر بنا سکتا ہے، ٹیم نے اوسطاً 70 برس کی عمر کے13 شرکاء کو ریکروٹ کیا۔
