سپر مین کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا

آنےوالی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا ٹیزر تاریخ کا سب سےزیادہ دیکھا جانے والا اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئرکیا جانے والا ٹریلر بن گیا۔

فلم پروڈکشن ’وارنر برادرز اور ڈی سی‘ کی جانب سےتیارکی گئی نئی فلم کا ٹیزر ٹریلر 21 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کےہدایت کار جیمز گن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ’سپر مین‘ کی جھلکی شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کو صرف 24 گھنٹےمیں 25 کروڑ بار دیکھا گیا۔

انہوں نےاپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’سپر مین‘ کا ٹیزر ٹریلر ’ڈی سی اور وارنر برادرز‘ کی تاریخ کا سب سےزیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔

ان کےمطابق جہاں ٹیزرٹریلر کو ریکارڈ بار دیکھا گیا، وہیں سوشل میڈیا پرمجموعی طور پر اس کی 10 لاکھ پوسٹس بھی شیئر کی گئیں جو کہ ایک منفرد اعزاز ہے۔

جیمز گن نےٹریلر کے ریکارڈ پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئےلکھا کہ یہ سب مداحوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

’سپرمین‘ کی فلم کو جولائی 2025 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس بار فلم میں ’سپر مین‘ کا کردار ڈیوڈ کورنسویٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

عائزہ خان نے اداکاری کی تعلیم کیلئے داخلہ لے لیا

 

فلم میں دیگر سائنس فکشن کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے اور اس بار’سپر مین‘ یعنی کلرک کینٹ نامی کردار کو مشکل وقت دینے کےلیےمتعدد برے سپر ولن بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

فلم کےمختصر ٹیزر ٹریلر میں کلرک کینٹ کے کردار یعنی سپر مین کو برفانی پہاڑوں پر زخمی حالت میں دکھانےسے ہوتا ہے، جہاں انہیں کا ساتھی سپر ڈاگ وہاں سے لے جاتا ہے۔

اس بارفلم میں کلرک کینٹ یعنی سپر مین کے کردار کو اپنے گود لینے والے خیالی دنیا ’سمال ویل‘ کے انسانی خاندان کے ساتھ اپنے آباؤ و اجداد کی خیالی دنیا کرپٹونین کی تہذیب کو دریافت کرتےدکھائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہےکہ سپر مین کا کردار فکشنل ہے، جسے 1930 میں کامک کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، بعد ازاں اس پر امریکا میں ڈرامے بنے، جس کے بعد 1980 کی دہائی میں اس پر فلمیں بنائی جانےلگیں۔

اب تک سپرمین کےکردار کو متعدد سائنس سپر ہیرو فکشنل فلموں میں دکھایا جا چکا ہےجب کہ اس کےکردار پر متعدد تنہا فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں۔

سپر مین کے کردار کی فکشنل حقیقی دنیا کرپٹونین تہذیب ہوتی ہے، جہاں سے وہ انسانوں کی فکشنل دنیا سمال ویل میں آتے ہیں، جہاں وہ انسانوں کو مشکلات سےبچانے کےکام سر انجام دینے لگتے ہیں اور اس کردارکی تمام فلمیں ایسی ہی کہانیوں پر بنی ہوئی ہیں۔

Back to top button