ٹیم ہارےیا جیتے سپورٹ لازمی کریں،محسن نقوی کا تنقیدکرنیوالوں کومشورہ

وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ قومی ٹیم ہماری ہے چاہیے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرناہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں آپ کا اسٹڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے بہت سپورٹ کیا، جس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شائقین کی پارکنگ کیلئےجگہ بنارہے ہیں، سٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے، کراچی کی سیلیبریشن ہے، یہ آپ کا سٹیڈیم ہے آپ کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نےاعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کرجائیں اور پاکستان کا کل ہونےوالا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں، لاہور میں غلطی ہوگئی تھی کنٹریکٹرز کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ رہ گئے تھے۔
