سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنوں کے سندھ ہائوس پر حملے کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہائوس پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کچھ دیرمیں ہوگی، عدالت اعظمیٰ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا، آئی جی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگ لی
یاد رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجودگی کی خبر کے بعد پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کارکنان کے ہمراہ سندھ ہاؤس پہنچے جہاں ڈنڈے اور لوٹے اٹھائے مشتعل کارکنان نے سندھ ہاؤس پر حملہ کردیا۔