پاکستانی اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی اداکار عمران عباس نے عمرے کی ادائیگی کرلی، عمرے کے حوالے سے انہوں نے تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔
پاکستان کے ناموراداکارعمران عباس نے عمرے کی ادائیگی کرلی۔ عمرے کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عمران نے لکھا کہ جیسے چاہے در پے بلا لیا کیسے چاہا اپنا بنا لیا۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے عمرہ ٹریلوز کو ٹیگ کرنے کے ساتھ اسی پوسٹ پر سعیدہ امتیاز کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔اس پوسٹ پر شوبز کی شخصیات نے عمران عباس کو مبارک باد دی ۔خدا اور محبت ڈرامے میں ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے والی اداکارہ سعدیہ خان
اسی پوسٹ پرعمران عباس کو لوگوں کے منفی کومنٹس پر لکھنا پڑا کہ اس پوسٹ پر کیے گئے تمام منفی تبصرے کرنے والوں کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ پلیز کوئی بھی غلط بات لکھنے سے پہلے احتیاط کریں۔
ثنا جاوید نے لکھا کہ ماشااللہ مبارک۔
ماڈل نادیہ حسین نے لکھا ماشااللہ بہت بہت مبارک باد۔
لالی وڈ اداکارہ ریما خان نے بھی لکھا کہ عمرہ مبارک۔