بلاول نے جلسے میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی،سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا:راناثناللہ

وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی اموررانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی اور اس پر ردعمل دینےکی ضرور ت نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ نےکہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پرمناسب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ بلاول نےجلسہ عام سےجوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پررد عمل دینےکی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونےچاہئیں،دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی بات کرنےکو تیار ہے،وزیراعظم طریقہ کار وضع کریں گے۔
صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی نواز کےقافلے پر فائرنگ، 6 افراد زخمی
وزیراعظم کےمشیر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو چاہیے اپنے معاملات کو بہترکرے، جیل کے عملےسےتعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہووہی ملاقات کےلیےجائیں،دیگرکیوں چلےجاتے ہیں؟
رانا ثنا اللہ نےمزیدکہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہترکرنےکی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےمعاملے پرآج کوئی ایشو نہ ہو۔