صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی نواز کےقافلے پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

لاہورمیں صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوارکی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  لاہور میں سندس کےعلاقے میں حاجی نوازکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی نوازسمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں کا بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام

 

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ، بیٹا، بھائی اور 2 گن مین شامل ہیں، تمام زخمیوں کوطبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button