دہشتگردوں کا بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام

پولیس نےبنوں پولیس چوکی پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا۔
سینٹرل پولیس آفس پشاورکےمطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نےحملہ کیا،دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئےتھےجن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتےدیکھا گیا۔
رواں سال سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک موٹروے کی تعمیر شروع ہوجائے گی : عبدالعلیم خان
سی پی او پشاورنےبتایا کہ دہشتگرد پولیس چوکی کےکیمروں کو نشانہ بناکرحملہ کرنا چاہتے تھےاوردہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
سینٹرل پولیس آفس کےمطابق پولیس اہلکاروں نےبروقت کارروائی کرکےحملہ ناکام بنادیا جس کےبعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔