پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئےطریقہ کار وگائیڈ لائنزجاری

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کےلیےطریقہ کار اورگائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئےطریقہ کار وگائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کےپی کےطریقہ کارکےمطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنےکےلیے ترجیح دی جائے گی جب کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اورسرکاری عہدہ رکھنےوالوں کوبھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
گنڈاپور کا اسحٰق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ
اعلامیے کےمطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں ، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پرپینل تیار کریں گے،تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اورمتنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔
ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ،ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جب کہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کےصوبائی صدرکوحاصل ہوگا ۔