نواز شریف کی طبیعت ناساز،لندن میں مزیدقیام کافیصلہ

سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ انہوں نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
یاد رہےکہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔