یونیورسٹی کیلئےروزانہ1ہزارکلومیٹرسفر،طالبہ نےریکارڈبناڈالا

جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک گلوکارہ کیرئیر کے ساتھ ساتھ تعلیم کو پورا کرنے کے لیے روزانہ 4 گھنٹے طیارے پر سفر کرکے یونیورسٹی آتی جاتی تھی۔

یوزوکی ناکاشیما جاپان کے مقبول میوزک گروپ میں شامل ہے۔مدھر آواز اور توانائی سے بھرپور شخصیت کی وجہ سے انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے معمولات کے بارے میں بتایا۔یوزوکی ناکاشیما اپنے میوزک کیرئیر کے باعث ٹوکیو میں مقیم ہیں مگر ان کی یونیورسٹی وہاں سے ایک ہزار کلومیٹر دور فوکوکا میں واقع تھی۔

ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس یونیورسٹی میں جانے کا خواب وہ بچپن سے دیکھ رہی تھیں اور ٹوکیو سے بہت زیادہ دور ہونے کی وجہ سے وہ روزانہ طیارے کے ذریعے وہاں جاتی تھیں۔وہ صبح 5 بجے اٹھ کر یونیورسٹی جانے کے لیے تیار ہوتیں اور 6 بجے ہینیڈا ائیرپورٹ جاکر طیارے میں سوار ہوتیں۔ ایک طرف کے سفر میں 2 گھنٹے سے زائد وقت لگتا اور ٹکٹ کی مد میں 15 ہزار ین سے زیادہ خرچ ہوتے۔

Back to top button