شامی صدر کی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے سعودیہ آمد

شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق رواں ماہ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے شام کو عرب لیگ کا دوبارہ حصہ بنانے پر اتفاق تھا تاہم اب کی برسوں سے جاری سفارتی تنہائی کا خاتمہ ہوا ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اسد آج (بروز جمعہ) کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔
