ہائی کورٹس سے سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

آئینی بینچ نے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سےمتعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔

دوران سماعت آئینی بینچ نے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی جس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عمران خان کاضمانتوں کی جلدسماعت کیلئےہائیکورٹ سےرجوع

اعلامیے کےمطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی تھی جب کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کےلیے تجاویز بھی مانگی تھیں۔

Back to top button