کرونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی

کرونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، آج بھی 457 نئے کیس سامنے آ گئے ہیں‌۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 296 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 457 نئے کیسز سامنے آئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد ریکارڈ‌ کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 466 ہوگئی جبکہ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Back to top button