سپریم کورٹ : نیشنل پارک میں بنے ریسٹورینٹس بند کرنے کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں بنےریسٹورنٹس کی نظرثانی کی درخواستیں خارج کرتےہوئے اپنا فیصلہ برقراررکھا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں نیشنل پارک میں قائم ریسٹورینٹس کےحق میں دی گئی آبزرویشنز بھی واپس لےلیں،عدالت نے ریسٹورینٹس کو کسی اور جگہ لیز کےوقت ترجیح دینے کی آبزرویشن واپس لی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہاگیا ہےکہ نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس نے رضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورینٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،عدالت میں یقین دہانی کےباوجود نظرثانی دائرکرنا عدالت کے ساتھ مذاق اورتوہین آمیز ہے۔

ایران گیس پائپ لائن معاہدے میں امریکی دباؤ رکاوٹ ہے : وزیر دفاع

عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ نےسی ڈی اے کوکہا ان ریسٹورینٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر لیز دی جائے،سپریم کورٹ لیز کےعمل میں ترجیح دینےکے اپنے فیصلےکو حذف کرتی ہےاور فیصلےپر من و عن عمل کرنےکا حکم دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو ماہ قبل نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال سمیت تمام ریسٹورینٹس تین ماہ میں مکمل ختم کرنے کاحکم دیاتھا۔

Back to top button