ایران گیس پائپ لائن معاہدے میں امریکی دباؤ رکاوٹ ہے : وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیاہے کہ امریکی دباؤ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کامعاملہ ہے،ہم 18 ارب ڈالر کہاں سےدیں گے،اس وقت کےمالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دےسکتے۔امریکی دباؤ ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دےرہا، امریکا سےڈپلومیسی کی جائےتاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنےدے، رواں ماہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکا جائیں گےانہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نےبرادر اسلامی ملک ہونےکی حیثیت سےبہت صبر کیاہے۔

علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مشیر اطلاعات: بیرسٹر سیف

وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہوجانا چاہیےتھا، ایران عالمی عدالت جارہا ہےتو اسے اپنےحقوق کا تحفظ کرنا پڑرہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کےلیے پیرس کی ثالثی عدالت سےرجوع کرنےکا ارادہ رکھتاہے۔

Back to top button