9مئی کے ملزمان کو شواہد کی بنیادپرسزائیں ملیں،عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے ملٹری کورٹس کی جانب سے 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو شواہد کی بنیاد پرسزائیں سنائی گئیں ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ کا ملٹری کورٹس کے فیصلے پرردعمل میں کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سازش تھی، عمران خان اور ان کے رفقاءنے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔
وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ نو مئی کو لاہور جناح ہاﺅس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے مذموم سازش تھی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقاءنے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیے گئے،ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، اور عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کیے گئے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے، اور اس میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں اپیل کے دو حق دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
