سوئیڈن کےسکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

سوئیڈن کے شہر اوبیرو کےسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیات جاری ہیں۔

ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔

سوئیڈن میں پہلے بھی اس قسم کے چند واقعات سامنے آتے رہے ہیں،مارچ 2022 میں سویڈن کے شہر مالمو میں 18 سالہ طالب علم نے ہائی اسکول کے دو اساتذہ کو چاقو مار کر ہلاک کردیا تھا۔اس سے دو ماہ قبل ایک 16 سالہ طالب علم کو ایک اسکول میں ساتھی طالب علم اور ایک استاد کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Back to top button