شام دہشتگردوں کےہاتھ میں ہے،بشار الاسد کاپہلا بیان آگیا

شام دہشتگردوں کےہاتھ میں ہے،بشارالاسد کااپنی حکومت کےخاتمےاورملک سےفرار کےبعد پہلا مبینہ بیان سامنےآگیا۔

شامی صدر کے دفتر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پرجاری ہونےوالےبیان میں بشارالاسد نے بتایا کہ وہ 8 دسمبر کی رات تک شام میں ہی موجود تھے۔

بشار الاسد نےاپنےبیان میں کہا کہ باغیوں کی پیش قدمی کےبعد وہ لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈےمیں منتقل ہوگئےتھےجوروسی فوج کے پاس ہے۔روسی فوجی اڈےپرڈرون حملوں کی وجہ سےانہیں شام سےروس منتقل کیا گیا۔

بشار الاسدکا کہنا تھا کہ ملک اب دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کبھی ذاتی فائدے کےلیےکوئی عہدہ نہیں چاہااور انہوں نےآخری وقت تک ریاست کی حفاظت، اس کے اداروں کےدفاع اور اپنےانتخاب کوبرقرار رکھنےکی عوام کی صلاحیت پر یقین رکھا۔

انہوں نےمزید کہا کہ جب ریاست دہشتگردوں کےہاتھوں میں چلی جائےاورمعنی خیز کردار ادا کرنےکی صلاحیت ختم ہو جائے، تو کسی عہدےکا کوئی مقصد باقی نہیں رہتا، اور اس عہدے پر رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔

Back to top button