شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافی

شامی باغیوں نےدارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلےہی خطاب میں تمام قیدیوں کےلیےعام معافی کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کےمطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پرکرتےہوئےبتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کےطویل دورکا خاتمہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق باغیوں نے پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کےلیےعام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں صورتحال محفوظ ہے،کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔
شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی
عرب میڈیا کےمطابق شامی باغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اورسالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کاخاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے۔
باغیوں کا کہنا ہےکہ شام کی تمام سرکاری،غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔
شامی باغی گروپ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نےسابق شامی سرکاری فوج اور عوام کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سےدور رہیں۔
ابو محمد الجولانی کا کہنا تھا سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں،اقتدار کی منتقلی تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی حکومتی اداروں کی سربراہی کریں گے۔
