ٹی20 ورلڈکپ، نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں  شکست دیدی

  مینز ٹی20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی۔

برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا مینز ٹی20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تاہم میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا، نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا جب کہ عمان کی ٹیم ایک اوور میں 10 بنا سکی۔

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے پر صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

 

قبل ازیں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا مقررہ اوورز 109 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہو گئے، بعدازاں نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے، بیٹر جے جے اسمٹ نے 8 جب کہ زین گرین 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کو جتوانے کیلیے ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔عمان کی جانب سے پیسر بلال خان نے 1، کپتان عاقب الیاس نے 1، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Back to top button