ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا نمیبیا کو جیت کےلیے 200 رنز کا ہدف

 

 

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کا نمیبیا کو جیت کےلیے 200 رنز کا ہدف۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کےلیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے جب کہ صائم ایوب 14، کپتان سلمان علی آغا 38 ، خواجہ نافع 5 اور شاداب خان نے 36 رنز بنائے۔

 

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ نمیبیا کے خلاف لازمی جیتنا ہے اور اگر میچ باش کی نذر ہوجاتا ہے تو تب بھی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا کی ٹیم بہتر رن ریٹ پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

 

Back to top button