ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8،انگلینڈکی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈکی 165رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔انگلینڈنے3وکٹوں کے نقصان پر36رنزبنالئے
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ اورانگلینڈکوجیت کیلئے165رنزکاہدف دیا۔صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے۔
صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ، 25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔
