بشریٰ بی بی اور میرے اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں : علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں،اس حوالے سےچلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ آج صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس خطاب میں جو کچھ ہوا سب بتاؤں گا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے، اس کا بھی ذکر کروں گا۔

ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نےکہاکہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں  پروپیگنڈا ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ ہمارے خلاف بےبنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں،ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین کا کہنا تھاکہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا،جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیاکرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔

پی ٹی آئی کو آگے بڑھانے کےلیے نئی قیادت پر سوچا جارہا ہے : رؤف حسن

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نےکہا تھاکہ بشریٰ بی بی نےکہا ہےکہ عمران خان کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔

مشال یوسفزئی نے کہا تھاکہ بشریٰ بی بی کےمطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی،جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کریں گے۔

Back to top button