طارق فاطمی چوبیس گھنٹے بعد ہی عہدے سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو چوبیس گھنٹے بعد ہی فارغ کر دیا، یاد رہے کہ فاطمی کو 2017 میں بھی ڈان لیکس میں نام آنے کے بعد نواز شریف نے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا تاہم اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

یاد رہے کہ طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے جبکہ وہ امریکا اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

Back to top button