شاہین اورشاداب کی کارکردگی سے ٹیم مینجمنٹ ناخوش

نیوزی لینڈکیخلاف ٹی20میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے سینئرز کی ناقص کارکردگی نے ٹیم مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں1-3 سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ ویلنگٹن میں پانچویں میچ میں کچھ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔
شاداب خان کو اچانک کم بیک کراکر نائب کپتان بنایا گیا، وہ 4 میچوں میں محض 30 رنز بناسکے جب کہ انہوں نے 11 اوورز کرائے اور110رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
شاہین شاہ آفریدی کی فارم بھی پریشان کن ہے۔ انہوں نے 4 میچوں میں13 اوورز کرائے اور 133رنز دے کر 66.50کی اوسط سے 2 وکٹ حاصل کیں جب کہ حارث رؤف 9.50 کی اوسط سے8 وکٹیں لے کر نمایاں ہیں۔
بیٹنگ میں 4 میچز میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا116 اور حسن نواز 106 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔ پاکستان نے سیریز میں عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو موقع نہیں دیا ہے۔
اُدھر سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخری میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام دینے کی تجویز دی ہے۔