کلائمیٹ فنڈنگ،آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنڈنگ کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئےکلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے،جس کے مطابق آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پرمذاکرات کیلئےاسلام آباد پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کا4رکنی تکنیکی وفد وفاق اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔اس دوران گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پرٹیگنگ،ٹریکنگ،اور رپورٹنگ پربات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پربات ہو گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی تجاویز فراہم کی جائیں گی۔اس سلسلے میں آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہونگے۔اس دوران کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اورسبسڈی پربھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئےتجاویز بھی دے گا۔آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے لیے اقدامات ہی پر بات چیت ہوگی۔پہلے روز کی اس بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔