چیمپیئنز ٹرافی،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو237 کاہدف دیدیا

چیمئنز ٹرافی گروپ اے کے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے237 کا ہدف دیدیا

 نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ  کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔

بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Back to top button