محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔
ہائیکورٹ میں سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔
پیکا قانون میں ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی ہے۔