کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےفتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہےاور دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
دہشت گردی کنٹرول کرناسپریم کورٹ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے، جسٹس جمال مندوخیل
ترجمان نےبتایاکہ گرفتار دہشتگرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہےجو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔
ترجمان کےمطابق تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔
