چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کےضلع قلات کےشاہ مردان چیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہیداور 15 زخمی ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نےقلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کےنتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

9 مئی مقدمات : عمران خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ 9 نومبرکو بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجےمیں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سےزائد زخمی ہوئےتھے۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)نے صحافیوں کوای میل کیے گئےایک بیان میں دھماکےکی ذمہ داری قبول کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملےمیں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہےجو انفینٹری اسکول سےکورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کررہا تھا۔

Back to top button