تھائی حکومت نے بندر قابوکرنے کا پلان بنالیا

تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری میں بندروں کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان نظر آرہے ہیں، حکومت نے بندروں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا۔

تھائی لینڈ کے قصبے کی مقامی حکومت نے شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔اس منصوبے کو پورا کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے بندروں کو پکڑنے کیلئے سڑکوں پر بڑے بڑے پنجرے رکھ کر ان میں فروٹ اور بندروں کے کھانے کیلئے دیگر اشیاء رکھ دیں، جس کے نتیجے میں بندر ان کو کھانے کیلئے پنجرے کی طرف بڑھے اور اس میں قید ہوکر رہ گئے۔

بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرم ناک شکست

 

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریباً 25 ہزار کے قریب بندر آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور مہم کے پہلے روز ہی 30 کے قریب بندروں کو قابو کیا گیا ہے۔

Back to top button