26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا : رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سےیہ امید پیدا ہوئی ہےکہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائےگا جیسے کے ماضی میں بنایاجاتا رہا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی معشیت و ترقی میں مثبت کردار ادا کیاہے اور پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہےاور اب ملک میں معاشی و سیاسی استحکام آئے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جب حکومت بنائی ڈیفالٹ کاخطرہ لاحق تھا تاہم ہر مرحلے میں مسلم لیگ (ن) لیگ نےسیاسی حقیقت کےطور پر بھرپور کردار ادا کیا ہےاور تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ ملکی ترقی اور خوش حالی میں مثبت کردار ادا کیاجب کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے توانائی بحران پر قابو پایا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 2017 میں ایک منتخب وزیر اعظم کی حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا گیا، نوازشریف کی قیادت میں پھلتےپھولتے اور ترقی کرتے پاکستان کو ٹریک سے ہٹایاگیا تاہم آج وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو عوامی تائید حاصل ہے۔

آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے بجلی قیمتوں سے متعلق جلد خوش خبری ملے گی : عطا تارڑ

انہوں نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائےگا جن کو پہلےبنایا جاتا تھا، ملک کی خدمت کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیاگیا، اب وہ چور دروازےبند ہوگئے ہیں۔

Back to top button