آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے بجلی قیمتوں سے متعلق جلد خوش خبری ملے گی : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا  کہ 5 آئی پی پیز کو بند کردیا گیا جب کہ 8 مزید آئی پی پیز کےساتھ دوبارہ مذاکرات ہوئے اور معاہدوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کےحوالے سے قوم کو جلد خوش خبری ملے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ابرار احمد، ملک شاکر بشیر اعوان اور آسیہ ناز تنولی کےتوجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتےہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسےفی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے،یہ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے، واں سال وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کےلیے 50 ارب روپے جب کہ حکومت پنجاب نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

عطا تارڑ نے کہاکہ اس سبسڈی کے علاوہ ہرسال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کنزیومرز کو 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے، انہوں نےکہا کہ کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہاکہ لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی۔

بطور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہم فیصلے

عطا تارڑ نےبتایا کہ 5 آئی پی پیز کو بند کردیا گیا ہے، اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا اور کپیسٹی پے منٹس میں کمی واقع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے ستمبر 2024تک سبسڈی، فیول اخراجات ، ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت بڑا فرق آیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 8 مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو مزید خوش خبری دی جائےگی، ان آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات ہوئی ہے،ان کے ریٹس کم کیے گئے ہیں جس سے کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی، سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں،اگلی گرمیوں کےموسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔

عطا تارڑ نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیاہے، شرح سود میں کمی آئی ہے،معاشی اشاریئے مثبت ہیں، ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں، بجلی کےمعاملہ پر حکومت کی پوری توجہ ہے۔

Back to top button