پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانےپراتفاق

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے فوجی سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون مزید مستحکم کیا جائے گا۔
صومالی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور پاک افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Back to top button