آزادکشمیر کےانتخابات کا تیسرا اور اہم مرحلہ 10 اگست کو ہوگا

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے تیسرا اور اہم رحلہ 10 اگست کو ہوگا۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست 2026 کو پونچھ ڈویژن میں 11نشستوں پر انتخابی دنگل سجے گا، پونچھ ڈویڑن کے نتائج انتخابی منظرنامے کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔

پونچھ ڈویژن کی 11 نشستیں،4اضلاع پر مشتمل ہیں جہاں دونوں بڑی جماعتوں اور دیگر جماعتوں سمیت سیکڑوں امیدوار میدان میں ہیں اور لاکھوں ووٹرز کا انتخاب کون ہوگا سب کی نظریں پونچھ پر ہیں کیونکہ اس ڈویژن میں ہر ووٹ سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہےْ۔

آزاد جموں و کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں 11 جنرل نشستوں کیلئےمجموعی طور پر 208 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہز ار سے زائد ہے، پونچھ ڈویڑن میں جن شہروں میں انتخابی معرکہ ہوگا ان میں راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے شامل ہے، باغ اور حویلی میں 4 حلقوں، پونچھ اور سدھنوتی میں 7 حلقوں پر ووٹنگ ہوگی اور بڑی سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔

باغ اور حویلی کے4حلقوں میں 82 امیدوار جبکہ پونچھ، رولاکوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں 126 امیدوار قسمت آزمائیں گے، پونچھ ڈویژن کے حلقوں میں ایل اے-14 باغ1، ایل اے-15 باغ 2، ایل اے-16 باغ 3، ایل اے-17 باغ اور حویلی کہوٹہ، ایل اے-18 سے ایل اے-24 تک راولا کوٹ، پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 27 جولائی 2026 کو پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں انتخابات ہوئے تھے جہاں مسلم لیگ نے 9 حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور 2 اگست کو دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مظفرآباد میں مسلم لیگ نے براہ راست 5 اور مہاجرین کی 12 میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جماعت بن گئی ہے۔

Back to top button