پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور وزارت توانائی کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرانے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے جاری طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کی معمولی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کم کردیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 86 پیسے سے کم کرکے 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 329 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 333 روپے ایک پیسے مقرر کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روے کی کمی کردی گئی تھی، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 383 روپے 86 پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کردیا تھا اور فی لیٹر قیمت 333 روپے ایک پیسے ہوگئی تھی۔

Back to top button