27ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ،اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں ، فیصل واڈا

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے اور اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جانی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران فیصل واڈا نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملکی دفاع مزید مستحکم ہوگا۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس ترمیم پر راضی کر لیں گے، فیصل واڈا نے کہا، "مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔”

انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "وزیراعظم نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں۔ جمہوری روایت کے تحت یہ ایک انتہائی اچھا اقدام ہے۔”

صحافی کے سوال پر کہ خیبر پختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کیے جانے والی ترمیم کے بارے میں کیا کہیں گے، فیصل واڈا نے جواب دیا، "ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے ویسا کر دے گا۔”

مزید سوال پر سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، "اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔”

Back to top button