وزرا کی عدم حاضری پرپیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لےآئی

حکومتی وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کےدوران پیپلز پارٹی رولز میں بڑی ترمیم لےآئی۔

 پیپلز پارٹی کےرکن اسمبلی آغارفیع اللہ نے قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کردیں۔پیپلز پارٹی نےرولز39،247 اور2 میں ترمیم تجویز کردی۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کردیا گیا، وفاقی کابینہ آرٹیکل91 کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی۔

قومی اسمبلی میں پیش مجوزہ ترامیم کےتحت ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا، پیشگی منظوری پر پارلیمنٹری سیکرٹری کو وزارت کے پارلیمانی امور سپرد کرنے کی اجازت ہوگی، وفاقی وزرااپنےعہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔ ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری سے مشروط طور پر پارلیمانی سیکرٹری متعلقہ وزارت امورسر انجام دینے کی اجازت ہوگی۔

ترمیم کے تحت  پارلیمانی سیکرٹری کو جاری نوٹس کی میعاد متعلقہ وزارت یا ڈویژن کے ضمن میں ختم ہو گی۔ڈپٹی اسپیکر نے مجوزہ ترمیم کمیٹی کے سپرد کردیں۔

Back to top button