امریکی شہری نےبال کٹوانےپرگرل فرینڈکومارڈالا

امریکا میں ایک شخص نےمحبوبہ کو بال کٹوانےپرچاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔

امریکی ریاست پنسلوینیا میں49 سالہ شخص کو پولیس نے اپنی 50 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کوبتایا کہ ملزم بینجمن اسکی ماں مارٹنیز سلوا سے بال کٹوانے پر ناراض تھا، بینجمن نےان کی والدہ کواس سےپہلےبھی بال کٹوانے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس کےبعد وہ بینجمن سےچھپ کربیٹی کےگھررہ رہی تھی۔

پینگوئن نےسائنسدانوں کو حیران کر دیا

مقتولہ کی بیٹی کے مطابق قتل کی رات مارٹنیز نےاپنےبھائی کے گھرجاکرایک دوست کے ذریعے بینجمن کو پیغام بھیجنا چاہاتھا کہ ان کا بینجنمن سےاب کوئی رشتہ نہیں لیکن عین اسی وقت مارٹنیز کو تلاش کرتابینجمن انکےبھائی کے گھر پہنچ گیا۔

بینجمن نےمارٹیز کےبھائی پرچاقو سےحملہ کردیا۔اسی دوران اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش میں مارٹنیز چاقو کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔

Back to top button