حملہ ہواتوانفراسٹرکچرتباہ کردیں گے،ایران کی اسرائیل کو دھمکی

ایرانی  فوج کےسربراہ نےاسرائیل کودھمکی دیتےہوئےکہا کہ اگرایران پرحملہ کیا تواسرائیل کےتمام انفرااسٹرکچرکونشانہ بنائیں گے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہاست کا بدلہ لیتےہوئےاسرائیل پر400کے قریب میزائل داغےگئےجس کےبعدامریکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران پرحملہ کرےگا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی فوج کےسربراہ میجر جنرل محمد باقری نےسرکاری ٹی وی پرکہا کہ اگراسرائیل کی جانب سےایران پرحملہ کیا گیا تواسےنتائج بھگتنےہوں گے۔انہوں نےکہا کہ اگر حملہ ہواتواسرائیل کوبہت شدت کےساتھ جواب دیاجائے گا اوراسکے تمام بنیادی ڈھانچےکونشانہ بنایاجائےگا۔

دوسری جانب ایران کےسپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نےاسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سےاگلاحملہ اس سےکہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

اس کےعلاوہ سوشل میڈیا اور نیوزچینلزپرایران سےاسرائیل پرداغےگئےمیزائل کی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں جس میں میزائلز کی بھرمارکو اسرائیل کی حدودمیں دیکھا گیا جب کہ اسرائیلی شہری جانیں بچانےکیلئےشیلٹرمیں چھپنےپرمجبورہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےگزشتہ روزاسرائیل پرایران کےمیزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پرمیزائل گرنےکی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اورجہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچاہے۔میزائل حملے میں فضائیہ کےکسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایران نےگزشتہ روزاسرائیل پر190 بیسلٹک میزائل فائرکیےتھے اوراس حوالےسے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہےکہ90 فیصدمیزائل نےاہداف کوکامیابی سےنشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سےناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پرگرےتاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لبنان،حزب اللہ سےجھڑپ میں8 اسرائیلی فوجی ہلاک

ایران کی جانب سے حملے کےبعد صدر مسعود پزشکیان نےاپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہےجبکہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سےبھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

Back to top button