بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی سردار نامی گھوڑے نے جیت لی

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2025 سردار نامی گھوڑے نے جیت لی۔
پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھےجوہیلی کاپٹر پرلاہورریس کلب پہنچے۔
پاکستان ڈربی ڈے ریس کےسلسلےمیں لاہور ریس کلب میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے اور سرپٹ دوڑتے گھوڑےایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
2400میٹرطویل پاکستان ڈربی میں15 شہہ سواروں میں مقابلہ تھا، ریس کے دوران4شہہ سوار گھوڑوں سےگرے اور اذان نامی شہہ سوار شدید زخمی ہوا تاہم ریس جاری رہی اورسردار نامی گھوڑے نےمیدان مار لیا۔
فاتح سردار ٹرافی کے ساتھ64 لاکھ کی انعامی رقم کا حقدار قرار پایا۔
پاکستان ڈربی ڈے کی دیگر ریسزمیں وار کمانڈ، زوزا، مونی پرنس، ویسٹرن لیڈی، پرنسسز نور اور اسٹیٹس مین نے کامیابی حاصل کی جبکہ پریذیڈنٹ بریڈرز پاکستان کپ پرفیکٹ آگین نے جیتا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب سواروں میں انعامات تقسیم کیے۔
