پشاور سٹیڈیم کانام مجرم کے نام پر رکھنا درست نہیں،امیر مقام

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام پر قومی مجرم کا نام رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں۔

انجینئر امیر مقام کاکہنا ہےکہ تاریخی مقامات سےنام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، اس سےپہلے سوات میں نوازشریف کڈنی سینٹر کانام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کےکاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سننے کیلئےتیار نہیں اور صوبائی حکومت تاریخی مقامات ان کےنام سےمنسوب کروا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےارباب نیازسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناڈالا۔

گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیازسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے،سٹیڈیم کا نام صوبے کودہشتگردوں کے حوالےکرنے والےشخص کےنام پر رکھنا پختونوں کےزخموں پر نمک پاشی ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔

Back to top button