ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرسےجاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نےمدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کوہلاک کردیا۔خوارج کےقبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا اورہلاک خوارج مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی خوارج کی موجودگی کےخاتمے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں اورپاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئےپرعزم ہے۔

Back to top button