برطانوی شہزادےنے الزام لگانے والی خاتون کو رقم ادا کردی
برطانوی شہزادہ اینڈریونے زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینیا جوفرے کو تصفیہ ادا کردیا
۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے اینڈریو کی وکیل نے بتایا کہ شہزادے نے زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون ورجینیا جوفرے کوتصفیے کی رقم ادا کردی ہے۔رقم کی ادائیگی کے بعد ورجینیا جوفرے نے 62 سالہ شہزادہ اینڈریو کیخلاف امریکی عدالت میں دائرکیا گیا کیس واپس لے لیا ہے۔شہزادہ اینڈریو کی وکیل نے تصفیے میں ادا کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔
چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو ٹھہرا دیا
یاد رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا جوفرے نے ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پرالزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں اس وقت انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ نابالغ تھیں۔ورجینیا جوفرے نے شہزادہ اینڈریو پرامریکی عدالت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ دائرکیا تھا۔
شہزادہ اینڈریونے ورجینیا جوفرے کوعدالت سے باہرتصفیے پرراضی ہونے کی صورت میں بھاری رقم ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جو ورجینیا جوفرے نے قبول کرلی تھی۔