شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت دھماکے سے تباہ کردی گئی

شام میں باغیوں کی جانب سے ایرانی سفارت خانے کی عمارت دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور اس کی املاک کو نقصان  پہنچایا گیا۔ شہریوں نے ایرانی سفارت خانے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

خیال رہے کہ شامی باغیوں نےدارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا جس کے بعد وہ سرکاری ٹی وی، ریڈیو اوروزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ سرکاری فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔

دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدی رہا کردیے گئے، شام کے وزیراعظم نے شہریوں سے عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا۔

باغیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد الجلالی پُرامن انتقال اقتدار تک تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔

 دوسری جانب شام میں ایئرپورٹ بند ہوگئے، 250 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے۔

Back to top button