دہشت گرد نور ولی محسود کی کال کا فارنزک کرالیا گیا

کالعدم ٹی ٹی پی کےسربراہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کےگرد گھیرا تنگ کرلیاگیا اور ان کی فون کال کےخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے۔قانون نافذ کرنے والےاداروں نے نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال پر قانونی کارروائی کاآغاز کرتےہوئےکال کا فارنزک ٹیسٹ کروالیا ہے۔

حکومت سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے : محسن نقوی

قانون نافذ کرنے والےاداروں نے نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فارنزک کروانے کےبعد دہشت گرد کےخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کافیصلہ کیاگیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کابتاناہے کہ فارنزک کےمطابق فون کال میں آواز نور ولی محسود، احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے،کال میں احمد حسین کو نور ولی محسود سرکاری املاک اور اسکولوں پرحملوں کاکہہ رہاتھا۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق نور ولی کی جانب سےمیر علی شمالی وزیرستان میں گرلز اسکول کو آئی ای ڈی سے اڑایا گیاتھا جب کہ ٹانک سےتعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔سکیورٹی ذرائع کاکہناہےکہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائےگا۔

Back to top button