وزیر اعلٰی پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کامجھے اور صوبے کےعوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کےبارے میں مجھ سےبہت سوال کیےجاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کررہے تھے۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جس کےپاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان کےپوچھیں جن کےپاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کےپاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو بیان کرنامشکل ہے۔
عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی
مریم نواز نے کہا کہ ہم یہ اسکیم بنانےمیں کامیاب ہوئے، امید ہےکہ اس سےآگے ہم جلدی جلدی گھر بناکر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس اسکیم کا سب سےزیادہ انتظار تھا،اپنے دورمیں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیے،وہ مجھ سے کہتےتھے کسی کو رہنے کےلیے چھت دےدو تو اس سےبڑی خدمت کوئی نہیں
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ شہری علاقوں میں عوام کےپاس اگر ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہےتو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دےگی جس کو 7 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنا ہے، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دیناپڑے گا پھر ہر مہینے 15 لاکھ کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنےہوں گے۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایاکہ عوام کو مشکلات کاسامنا ہےاور مجھے اس کا احساس ہے، اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیےہم بجلی کےبلوں میں ریلیف دےرہے ہیں اور پھر تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لےکر آرہے ہیں، تو جن کےپاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں اپلائی کرسکتے ہیں،اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس مین کوئی سروس چارجز نہیں، کوئی ٹیکس،کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں، میں نےبینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیاکیوں کہ اس کے اپنے لوازمات ہوتےہیں۔
وزیر اعلٰی مریم نواز نے بتایاکہ اس اسکیم کےلیے ایک نمبر بھی دیا ہے،لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتےہیں، ڈی سی آفس سےبھی معلومات لےسکتے ہیں۔ہم نے کوشش کی کہ اگر اپنا گھر نہیں ہےاور کرایہ ادا کرتےہیں تو ہم نےکوشش کی کہ اس کرایےسے کم اس اسکیم کی قسط رکھوں، اپنا گھر اپنی چھت کی دوسری اسکیم ہے اس کو ہم شروع میں 5،6 اضلاع مین شروع کررہے ہیں۔
وزیر اعلٰی نے کہا کہ لوگ تمام زندگی محنت کرتےہیں گھر بنانے کےلیے، یہ اسکیم اس خواہش کو مدنظر رکھ کےبنائی گئی ہیں، میرا ارادہ ہے کہ اس کو ہم پنجاب کےہر کونے تک لےجائیں 5 برسوں میں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لےرہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں پنجاب کو دیکھ کے،میں روز 16 گھنتے روز کام کرتی ہوں اور اسی وجہ سے سب اسکیمز کو لانچ کرنے کاوقت آگیاہے۔
